0
Saturday 14 Dec 2019 09:49

امریکی شہریوں کے لیے ٹریول الرٹ جاری

امریکی شہریوں کے لیے ٹریول الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں امریکی شہریوں کے لیے ٹریول الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق بھارت میں امریکی شہریوں کو  مظاہروں والے مقامات سے دور رہنے اور بھارت کی شمال مشرقی ریاست میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں موجود امریکی شہری پبلک مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اطراف پر نظر رکھیں اور حالات سے باخبر رہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں شہریت ترمیمی بل کےخلاف مختلف ریاستوں میں مظاہرے کیےجا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 832622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش