QR CodeQR Code

صدر کے دستخط کے بعد بھارتی متنازع بل قانون بن گیا

14 Dec 2019 10:23

یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے بل میں مسلم مہاجرین کو تحفظ نہیں دیا گیا ہے، اس سے آئینی مساوات کو نقصان پہنچے گا۔


اسلام ٹائمز۔ متنازع شہریت بل پر بھارتی صدر نے دستخط کر دیے ہیں، تاہم اس بل کے خلاف بھارت بھر میں مظاہرے جاری ہیں، آسام میں پولیس کی فائرنگ سے 3 مظاہرین ہلاک ہو گئے، جب کہ گوہاٹی میں فوج تعینات ہے اور کرفیو نافذ کر کے 10 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ بھارت میں احتجاج کے پیش نظر جاپانی وزیراعظم، بنگلادیش کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ بھی بھارت کا دورہ منسوخ کر چکے ہیں۔ امریکا نے بھی بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں امریکی شہریوں کے لیے ٹریول الرٹ جاری کر دیا ہے۔ یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے بل میں مسلم مہاجرین کو تحفظ نہیں دیا گیا ہے، اس سے آئینی مساوات کو نقصان پہنچے گا۔


خبر کا کوڈ: 832624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832624/صدر-کے-دستخط-بعد-بھارتی-متنازع-بل-قانون-بن-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org