0
Saturday 14 Dec 2019 10:38

میرے مواخذے کا سارا عمل ہی جعلی ہے، امریکی صدر

میرے مواخذے کا سارا عمل ہی جعلی ہے، امریکی صدر
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے مواخذے کا سارا عمل ہی جعلی ہے اور بائیں بازو کی انتہا پسند ڈیموکریٹس نفرت کی پارٹی بن گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرا مواخذہ میرے ساتھ ناانصافی ہے، میرے مواخذے کا سارا عمل ہی جعلی ہے، بائیں بازو کی انتہا پسند ڈیموکریٹس نفرت کی پارٹی بن گئی ہے جب کہ ڈیموکریٹس بے کار اور امریکا کے لیے بہت برا کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر ہی صدر ٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے بالکل کوئی غلط کام نہیں کیا، ڈیمو کریٹس ان کے متعلق اپنے بیان سے پھر گئے، ڈیمو کریٹس نے کہا تھا مواخذے کی کارروائی غیرجانبدارانہ ہو گی لیکن وہ اب مکمل جانبدارانہ کارروائی کر رہے ہیں۔  ٹیم ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے کسی بھی صدر نے اتنا کام نہیں کیا جتنا ٹرمپ نے کیا، ڈیموکریٹس صرف ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ 2020ء کے انتخابات میں بھی وہ ٹرمپ کو ہرا نہیں سکتے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی کی سماعت کرنے والی جوڈیشری کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی تھی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کی جائے گی جس کے بعد باضابطہ کارروائی کا آغاز ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 832625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش