0
Saturday 14 Dec 2019 10:57

خطے میں جاری تناؤ ختم کرکے درپیش مسائل کا پرامن حل نکلنا چاہیے، عمران خان کی کینیڈین وزیراعظم سے گفتگو

خطے میں جاری تناؤ ختم کرکے درپیش مسائل کا پرامن حل نکلنا چاہیے، عمران خان کی کینیڈین وزیراعظم سے گفتگو
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ جسٹن ٹروڈو کی قیادت میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات مزید وسیع ہوں گے۔ انہوں نے جسٹن ٹروڈوکو کینیڈا میں انتخابات جیت کر دوبارہ حکومت بنانے پر ٹیلی فون کیا اور مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک بات چیت کے دوران عمران خان نے دوسری مرتبہ کینیڈا میں حکومت بنانے پرجسٹن ٹروڈو کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے متعلق بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنے کینیڈین ہم منصب کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث بدترین حالات ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مقبوضہ وادی میں جاری لاک ڈاؤن کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں چار ماہ سے بدترین پابندیاں عائد ہیں۔ انہوں نے کینیڈا کے وزیراعظم سے کہا کہ خطے میں جاری تناؤ ختم کرکے درپیش مسائل کا پرامن حل نکلنا چاہیے۔
 
خبر کا کوڈ : 832633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش