0
Saturday 14 Dec 2019 11:00

سیف سٹی اتھارٹی نے پی آئی سی تصادم کی ویڈیوز پولیس کو فراہم کر دیں

سیف سٹی اتھارٹی نے پی آئی سی تصادم کی ویڈیوز پولیس کو فراہم کر دیں
اسلام ٹائمز۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پی آئی سی تصادم کی تمام ویڈیوز پولیس اور متعلقہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو فراہم کر دیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی سی حملہ کیس کی 20 گھنٹے کی ویڈیوز پولیس کو فراہم کی گئی ہیں۔ سیف سٹی کی جانب سے حملے کے آغاز سے اختتام تک کے تمام پہلوؤں کی ویڈیوز پولیس کے حوالے کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ سیف سٹیز اتھارٹی کی فراہم کردہ ویڈیوز قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیلئے تفتیش میں مددگار ثابت ہونگی، مذکورہ ویڈیوز کی مدد سے واقعہ میں شرپسندی کرنیوالوں کی نشاندہی ہو گی جس کے بعد ان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 832634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش