QR CodeQR Code

دہشتگردی کی مالی معاونت کیلئے ہونیوالی منی لانڈرنگ ختم کرنے کا سب سے زیادہ فائدہ ہمیں ہوگا، باقر رضا

14 Dec 2019 11:10

نجی ٹی وی کے مطابق تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف بہت اہم ایریا ہے اور اس ادارے نے خود دیکھا کہ پاکستان اس پر کامیابی سے کام کر رہا ہے، ایکسچینج ریٹ میں ہم بہتری کی طرف گامزن ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ تجارت کے نام پر کی جانیوالی منی لانڈنگ اب مشکل ہے کیوں کہ ہم نے اکاؤنٹس منجمد کرنا شروع کردیے ہیں اور کڑی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ مالی جرائم کے متعلق ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بحیثیت قوم سخت فیصلے اور  اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا اور ملک کو نقصان پہنچانے والوں کی مالی معاونت اب کسی طور قابل قبول نہیں، دہشتگردوں کی مالی معاونت ختم کرنے کا سب سے زیادہ فائدہ ہمیں ہوگا۔ رضاباقر کا کہنا تھا کہ مجرمانہ معاملات کو معاشی معاملات سے علیحدہ کرنے کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسگ پر سختی کی گئی ہے جس سے معاملات کافی حد تک درست ہوئے ہیں اور ہم نے دیکھا کہ رقوم دیگر کاموں میں استعمال ہوئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف بہت اہم ایریا ہے اور اس ادارے نے خود دیکھا کہ پاکستان اس پر کامیابی سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ میں ہم بہتری کی طرف گامزن ہیں اور جیسے جیسے ہمارے حالات بہترہوں گے ہم اپنی شرائط کو نرم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ پر دباؤ کی وجہ سے خزانہ خالی ہورہا تھا لیکن حکومتی اقدام کے سبب سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور اب  زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رضا باقر نے بتایا کہ لوگ سیونگز کی طرف جا رہے ہیں اور آج کے حالات پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ فنانشل سسٹم میں اس وقت اصلاحات جاری ہیں کیوں کہ ہمیں کاروبار دوست ماحول بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا ایکسچینج ریٹ میں تبدیلی کا فیصلہ درست تھا جس کے مزید مثبت نتائج عنقریب سامنے آئیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 832636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832636/دہشتگردی-کی-مالی-معاونت-کیلئے-ہونیوالی-منی-لانڈرنگ-ختم-کرنے-کا-سب-سے-زیادہ-فائدہ-ہمیں-ہوگا-باقر-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org