0
Saturday 14 Dec 2019 11:38

ایم ڈبلیو ایم تنظیم سازی کونسل کے مرکزی کوراڈینیٹر آصف رضا کا دورہ ملتان، ضلعی سیکرٹری جنرل سے ملاقات 

ایم ڈبلیو ایم تنظیم سازی کونسل کے مرکزی کوراڈینیٹر آصف رضا کا دورہ ملتان، ضلعی سیکرٹری جنرل سے ملاقات 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی تنظیم سازی کونسل کے مرکزی کوارڈینیٹر آصف رضا ایڈووکیٹ اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علی رضا زیدی نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ، دورے کے دوران اُنہوں نے پہلے مرحلے میں ملتان کا دورہ کیا، جامعہ شہید مطہری میں آصف رضا ایڈووکیٹ نے ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، محمد علی زیدی اور دیگر رہنمائوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تنظیمی صورت حال کا جائزہ لیا اور تنظیمی سازی کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں آئندہ ماہانہ دورجات اور یونٹس کے وزٹ پر اتفاق کیا گیا۔ آئندہ ماہانہ سطح پر مرکزی شخصیت کے ملتان کے باقائدہ دورہ جات کا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ آصف رضا ایڈوکیٹ نے ضلعی سیکریٹری جنرل کو آئندہ ایک ماہ کے اندر تنظیم سازی تیز کرنے کی ہدایت کی اور اعلان کیا کہ اگلے ماہ جنوری 2020ء میں مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ مقصود ڈومکی ملتان کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 832638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش