QR CodeQR Code

کشمیریوں کی آواز دنیا کے تمام فورمز پر بلند کرتے رہیں گے، علی امین

14 Dec 2019 11:49

ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیراہتمام کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی حکومت کی انسانی حقوق کی شدید پامالی کی وجہ سے بدترین مثال بن چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت دنیا کے تمام فورمز پر کشمیریوں کے حقوق کی آواز بھرپور انداز سے بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ بھارت کا بدنما چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں۔ ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیراہتمام کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی حکومت کی انسانی حقوق کی شدید پامالی کی وجہ سے بدترین مثال بن چکا ہے۔ وادی میں دو ہزار سے زائد اجتماعی قبریں موجود ہیں جو بھارتی افواج کی بدترین ریاستی دہشت گردی کی عکاسی کرتی ہیں۔ حکومت کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لئے آخری حد تک جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 832641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832641/کشمیریوں-کی-آواز-دنیا-کے-تمام-فورمز-پر-بلند-کرتے-رہیں-گے-علی-امین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org