QR CodeQR Code

محسن شہریار، مولانا ملازم حسین اور عارف رضا زیدی ایم ڈبلیو ایم کی سیاسی ایگزیکٹو کونسل کے رکن نامزد

14 Dec 2019 12:10

اعلامیہ کے مطابق اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ سیاسیات کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے نامزد اراکین ملک بھر میں تنظیمی سیٹ اپ سے مربوط ہوکر سیاسی حکمت عملی وضع کرنے میں معاونت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ سیاسیات کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سید محسن شہریار کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری امور سیاسیات، علامہ ملازم حسین شاہ کو معاون مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات اور سید عارف رضا زیدی کو ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نامزد کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ سیاسیات کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے نامزد اراکین ملک بھر میں تنظیمی سیٹ اپ سے مربوط ہوکر سیاسی حکمت عملی وضع کرنے میں معاونت کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ تمام اراکین ایگزیکٹو کونسل ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے قوم و ملت کی خدمت کیلئے شب و روز اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 832647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832647/محسن-شہریار-مولانا-ملازم-حسین-اور-عارف-رضا-زیدی-ایم-ڈبلیو-کی-سیاسی-ایگزیکٹو-کونسل-کے-رکن-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org