QR CodeQR Code

دہشتگردوں کی مالی معاونت کے خاتمے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، گورنر اسٹیٹ بینک

14 Dec 2019 12:25

فائننسشل کرائم سمٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، ایف اے ٹی ایف کی شرائط پرعمل کی رفتار بڑھا دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا ہے کہ ملک دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، دہشتگردوں کی مالی معاونت کے خاتمے سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں دوسری فائننسشل کرائم سمٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا تھا کہ معیشت کے حالات پہلے سے کہیں زیادہ ہیں بہتر ہیں، حکومتی اقدام کے سبب سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، جس کے باعث لوگ سیونگز کی طرف جا رہے ہیں، کاروبار دوست ماحول بنانا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، ایف اے ٹی ایف کی شرائط پرعمل کی رفتار بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر معیشت کی ڈاکیومنٹیشن روک رہے تھے، انکی سوچ بدل رہی ہے اور معیشت کے ڈاکومنٹڈ ہونے کے فوائد ہیں اور یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 832653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832653/دہشتگردوں-کی-مالی-معاونت-کے-خاتمے-کا-سب-سے-زیادہ-فائدہ-پاکستان-کو-ہوگا-گورنر-اسٹیٹ-بینک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org