0
Saturday 14 Dec 2019 12:44

حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے پولیس کا دوسرا چھاپہ بھی ناکام، ملزم فرار

حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے پولیس کا دوسرا چھاپہ بھی ناکام، ملزم فرار
اسلام ٹائمز۔ پولیس کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے رہنما، وکیل اور وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے کی گئی دوسری کارروائی بھی ناکام ہوگئی اور حسان نیازی کارروائی سے پہلے ہی فرار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے رائیونڈ میں کارروائی کی لیکن ملزم وہاں سے بھی فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رائیونڈ میں کارروائی حسان نیازی کے موبائل فون کی لوکیشن اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی لیکن ملزم کارروائی سے قبل ہی فرار ہوگیا۔ دوسری جانب پولیس نے حسان نیازی کو پولیس وین جلانے کے مقدمہ میں نامزد بھی کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 832659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش