QR CodeQR Code

ایران کیخلاف امریکی پابندیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، مہاتیر محمد

14 Dec 2019 14:02

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے خبرنگاروں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران کیخلاف غیرقانونی امریکی پابندیوں کو اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ کوالالمپور ایران کیخلاف امریکہ کی غیرقانونی یکطرفہ پابندیوں کی حمایت نہیں کرتا۔


اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد کی گئی امریکی پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ملائیشیا ایران کیخلاف غیرقانونی امریکی پابندیوں کی حمایت نہیں کرتا۔ مہاتیر محمد اس وقت قطر میں ہونے والے ایک اجلاس میں شریک ہیں۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے خبرنگاروں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ایران پر لگنے والی امریکی غیرقانونی پابندیوں کے نتیجے میں ایک بڑا بازار ملائیشیا اور دوسرے بہت سے ممالک کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔ مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ملائیشیا صرف اس صورت میں ان پابندیوں کو قبول کرے گا کہ جب یہ اقوام متحدہ کے آئین کے دائرے میں ہوں اور اقوام متحدہ ہی کیطرف سے لاگو بھی کی گئی ہوں۔


خبر کا کوڈ: 832682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832682/ایران-کیخلاف-امریکی-پابندیاں-بین-الاقوامی-قوانین-کی-کھلی-خلاف-ورزی-ہے-مہاتیر-محمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org