0
Saturday 14 Dec 2019 13:57

بھاجپا کیجانب سے کئے گئے فیصلے غلط  اور تشویشناک ہیں، غلام نبی آزاد

بھاجپا کیجانب سے کئے گئے فیصلے غلط  اور تشویشناک ہیں، غلام نبی آزاد
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں کشمیر جیسی صورتحال دہرانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے بھارتی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستیں اس وقت جل رہی ہیں تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں خاموشی اخیار کی گئی ہے۔ نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ بھارت کی مرکزی حکومت کشمیر جیسی صورتحال شمال مشرقی ریاستوں میں پیدا کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف پہلے ہی اپوزیشن پارٹیوں نے شور اٹھایا کہ اس بل کو پاس نہ کیا جائے تاہم اس کے باوجود بھی بھاجپا حکومت نے جلد بازی سے کام لیتے ہوئے اس بل کو پاس کیا جس کے نتیجے میں شمال مشرقی ریاستوں میں احتجاجی مظاہروں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا حکومت نت رواں سال کے اگست مہینے میں غیر قانونی طور پر کشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات کو منسوخ کیا جس وجہ سے جموں و کشمیر میں گزشتہ چار ماہ سے حالات معمول پر نہیں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی طرح ہی موجودہ حکومت نے ایک متنازعہ فیصلہ لیتے ہوئے شہریت ترمیمی بل کو پاس کیا جس وجہ سے لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 832684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش