0
Saturday 14 Dec 2019 13:59

مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ بندش کے دوران میڈیا سہولیاتی مرکز امید کی واحد کرن

مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ بندش کے دوران میڈیا سہولیاتی مرکز امید کی واحد کرن
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے جاری انٹرنیٹ بریک ڈاؤن کے نتیجے میں جہاں زندگی کا ہر ایک شعبہ بری طرح سے متاثر ہوا ہے وہیں طلبہ و صحافیوں کو بھی شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ دونوں طبقے انٹرنیٹ بریک ڈاؤن کے خاموش متاثرین ہیں۔ ان متاثرین کے لئے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے صدر دفتر واقع پولو ویو سرینگر میں قائم کیا گیا میڈیا سہولیاتی مرکز امید کی آخری کرن ہے۔ گزشتہ چار ماہ و دس دن سے جاری انٹرنیٹ بریک ڈاؤن کے نتیجے میں صحافیوں اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، وہیں ڈی آئی پی آر کمپلیکس واقع سرینگر میں قائم کیا گیا میڈیا سنٹر صحافیوں کے لئے امید کی آخری کرن ثابت ہورہا ہے، صحافی حضرات یہاں اپنے پیشہ وارانہ خدمات انجام دیتے ہیں کیونکہ میڈیا سنٹر ہی واحد ایک ایسا ذریعہ ہے جہاں انٹرنیٹ کی سہولیت دستیاب ہے۔ یہ مرکز 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن منسوخ کرنے کے ایک ہفتے کے بعد صحافیوں کی سہولیات کے لئے قائم کیا گیا۔ میڈیا سنٹر میں جموں و کشمیر کے تمام صحافیوں کے لئے فقط گیارہ کمپیوٹر نصب کئے گئے ہیں جس وجہ سے صحافیوں کو پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی منسوخی کے بعد سے ہی یہاں تمام تر انٹرنیٹ سہولیات اور موبائل خدمات معطل کی گئی، جس کی بحالی کے ابھی تک کوئی امکانات دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 832685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش