QR CodeQR Code

شہریت بل کیخلاف آسام میں غم و غصہ جاری، سرکاری عمارتیں نذر آتش

14 Dec 2019 14:00

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں پولیس نے متنازع شہریت ترمیمی بل پارلیمان سے منظور ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کرکے کرفیو نافذ کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آسام میں رات بھر ہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر آکر بل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران درجنوں سرکاری دفاتر اور گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شمال مشرقی ریاست آسام میں متنازع شہریت ترمیمی بل کو پاس کرنے کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے رات بھر آگ زنی کی اور کئی سرکاری عمارتوں و گاڑیوں کو نذر آتش کیا۔ سیکورٹی فورسز نے تشدد پر اتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے شدید شلنگ کی جس وجہ سے کئی افراد کو چوٹیں آئیں۔ انتظامیہ نے کسی بھی امکانی گڑھ بڑھ کو ٹالنے کی خاطر اصام بھر میں غیر معینہ عرصہ تک کرفیو نافذ کردیا جبکہ فوج کے پانچ اضافی بٹالین آسام اور گوہاٹی میں تعینات کی گئیں۔ سخت ترین کرفیو کے باوجود بھی لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے اور درجنوں گاڑیوں کو پھونک ڈالا۔ معلوم ہوا ہے کہ لوگوں کی ایک بھیڑ نے ائرپورٹ کے اندر بھی گھسنے کی کوشش کی جس کے بعد آسام ائرپورٹ کو بند کردیا گیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آسام کے شہریوں کو پُرسکون رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے حقوق، شناخت اور خوبصورت ثقافت متاثر نہیں ہوگی۔ بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں پولیس نے متنازع شہریت ترمیمی بل پارلیمان سے منظور ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کرکے کرفیو نافذ کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آسام میں رات بھر ہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر آکر بل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران درجنوں سرکاری دفاتر اور گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔ انتظامیہ نے اگرچہ آسام بھر میں کرفیو نافذ کیا تاہم اس کے باوجود لوگفوں کی جانب سے سڑکوں پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر بھارت کے مفتی اعظم نے بھی شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 832686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832686/شہریت-بل-کیخلاف-ا-سام-میں-غم-غصہ-جاری-سرکاری-عمارتیں-نذر-ا-تش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org