0
Saturday 14 Dec 2019 14:03

گلگت بلتستان میں توانائی منصوبوں کیلئے جرمنی کے ساتھ 2 ارب روپے کا معاہدہ

گلگت بلتستان میں توانائی منصوبوں کیلئے جرمنی کے ساتھ 2  ارب روپے کا معاہدہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور جرمنی کے مابین گلگت بلتستان میں توانائی منصوبوں کیلئے 2 روپے کا معاہدہ طے پا گیا۔ پن بجلی منصوبہ جی بی حکومت، بائیوڈائیورسٹی پراجیکٹ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ معاہدے پر سیکرٹری ای اے ڈی پرویز عباس اور جرمن ڈویلپمنٹ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔ معاہدے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، اس موقع پر وزیر مملکت حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ گرین انرجی فراہم کرے گا، معاہدے سے ہنزہ اور نانگا پربت جیسے علاقوں میں معیار زندگی بہتر ہو گا جبکہ جی بی میں بجلی کی شدید کمی کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ جرمن بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان جیسے خوبصورت علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے پراجیکٹ میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوشی ہے، پاکستان کو شمالی علاقوں کی بہتری کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 832689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش