QR CodeQR Code

لاہور میں جھنگ یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا اجلاس

14 Dec 2019 14:45

صوبائی وزیر کی زیرصدارت یونیورسٹی آف جھنگ سینڈیکیٹ کا اجلاس منسٹر بلاک کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر، ایڈیشنل سیکرٹری عثمان خالد، ایم پی اے معاویہ اعظم اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیر صدارت جھنگ یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کے جھنگ کیمپس کو یونیورسٹی آف جھنگ کے سپرد کیا جائے، سب کیمپسز اور کالجز کا الحاق متعلقہ ضلع کی یونیورسٹی کے ساتھ ہی ہو سکے گا۔ صوبائی وزیر کی زیرصدارت یونیورسٹی آف جھنگ سینڈیکیٹ کا اجلاس منسٹر بلاک کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر، ایڈیشنل سیکرٹری عثمان خالد، ایم پی اے معاویہ اعظم اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں دس ایجنڈا آئٹمز پر بحث کے بعد منظوری دی گئی۔ سنڈیکیٹ نے کنٹرولر، رجسٹرار اور خزانچی کے عہدوں پر تعیناتی کیلئے رولز اور سرچ کمیٹی کے ممبران کی منظوری دی۔ مختلف ڈپارٹمنٹس کے بورڈ آف سٹڈیز کی بھی منظوری دی گئی، چھ نئے مضامین میں گریجوایشن ڈگری شروع کرنے کیلئے ضروری اقدامات اور لیبارٹریز کے قیام کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ صوبائی وزیر نے وائس چانسلر کو نئے پروگرام پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پی اینڈ ڈی نے نئی یونیورسٹی عمارت کی تعمیر کے لئے ایک ارب روپے گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے اور صوبائی وزیر نے لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کا جھنگ کیمپس یونیورسٹی آف جھنگ کے سپرد کرنے کیلئے سمری تیار کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور سے بیٹھ کر جھنگ یا دوردراز علاقوں میں قائم سب کیمپسز کا انتظام چلانا آسان نہیں ہے، نئی پالیسی کے تحت سرکاری یونیورسٹی کے سب کیمپسز کا انتظام اس ڈسٹرکٹ میں موجود یونیورسٹی دیکھے گی، تمام سرکاری جامعات کے معاملات کو یکساں چارٹر کے تحت چلایا جائے گا، ہمارے تعلیمی نصاب اور انڈسٹری کی ضروریات میں ایک وسیع تفاوت پائی جاتی ہے، دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کے لئے مقامی انڈسٹری کی ضروریات کو مدنظر رکھتے نصاب تشکیل دیا گیا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 832697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832697/لاہور-میں-جھنگ-یونیورسٹی-سنڈیکیٹ-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org