QR CodeQR Code

بنوں میں احساس پروگرام کے تحت یتیم خانے کا افتتاح

14 Dec 2019 15:27

تقریب سے خطاب میں بیت المال کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ یتیم بچوں کی کفالت، انکی رہائش اور تعلیم کی ذمہ داری حکومت نے لی ہے جس کیلئے "احساس پروگرام” کو لانچ کیا گیا ہے، اسکے ثمرات معاشرے کے غریب اور یتیم بچوں کو آنا شروع ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان بیت المال کے چیئرمین عون چوہدری نے بنوں میں "احساس پروگرام" کے تحت یتیم خانے کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق اور ڈپٹی کمشنر عطاء الرحمٰن نے کہا ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو آگے لانے کے حکومتی وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ مدینے کی ریاست کی طرز پر ایک مضبوط معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں عون عباس کا کہنا تھا کہ یتیم بچوں کی کفالت، ان کی رہائش اور تعلیم کی ذمہ داری حکومت نے لی ہے جس کیلئے "احساس پروگرام” کو لانچ کیا گیا ہے، اس کے ثمرات معاشرے کے غریب اور یتیم بچوں کو آنا شروع ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 832703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832703/بنوں-میں-احساس-پروگرام-کے-تحت-یتیم-خانے-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org