QR CodeQR Code

پشاور، ہیلمٹ کی قیمتوں میں 500 سے 2 ہزار روپے تک اضافہ

14 Dec 2019 15:32

ہیلمٹ کی قیمت میں اضافہ کے باعث اس کی فروخت میں جزوی طور پر کمی آئی ہے، تاہم پٹرول کے حصول کیلئے دوستوں اور رشتہ داروں کے ہیلمٹ کا استعمال شروع ہوچکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ہیلمٹ کی قیمتوں میں 500 سے 2 ہزار رپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موٹرسائیکل میں پٹرول ڈلوانے کیلئے ہیلمٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے جس کے باعث دلہ زاک روڈ، چارسدہ روڈ، جی ٹی روڈ، کوہاٹ روڈ، یونیورسٹی روڈ، سرکی اور بالاحصار روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر واقع ہیلمٹ کی دکانوں میں خریداروں کا رش اُمڈ آیا۔ مارکیٹ میں اچھی ساخت کے ہیلمٹ کی قیمت میں 2 ہزار روپے تک، دوسری کیٹگری کے ہیلمٹ کی قیمت میں 1500 روپے، تیسری کیٹگری کے ہیلمٹ میں 1 ہزار روپے، چوتھی کیٹگری کے ہیلمٹ میں 800 روپے جبکہ پانچویں کیٹگری کے ہیلمٹ میں 500 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ ہیلمٹ کی قیمت میں اضافہ کے باعث اس کی فروخت میں جزوی طور پر کمی آئی ہے، تاہم پٹرول کے حصول کیلئے دوستوں اور رشتہ داروں کے ہیلمٹ کا استعمال شروع ہوچکا ہے۔ یاد رہے کہ رواں مہینے کی 2 تاریخ کو پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے فلنگ سٹیشن مالکان اور منیجرز کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فروخت نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 832705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832705/پشاور-ہیلمٹ-کی-قیمتوں-میں-500-سے-2-ہزار-روپے-تک-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org