0
Saturday 14 Dec 2019 16:11

میئر کراچی کیلئے نئی مشکل، کراچی کے ترقیاتی کاموں میں کرپشن کی تحقیقات میں تیزی

میئر کراچی کیلئے نئی مشکل، کراچی کے ترقیاتی کاموں میں کرپشن کی تحقیقات میں تیزی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں کرپشن کی تحقیقات میں تیزی آگئی ہے، جس سے میئر کراچی وسیم اختر کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کے ایم سی کے مشیر باغات لیاقت قائم خانی کی گرفتاری کے بعد مئیر کراچی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ نیب نے محکمہ باغات کے تحت 2018ء میں کئے جانے والے ترقیاتی کاموں میں کرپشن کی تحقیقات تیز کردی ہیں۔ کراچی کی اہم سڑکوں اور کلفٹن کے دو پارکوں میں جعلی کاموں پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے، کے ایم سی کے محکمہ باغات اور ہارٹی کلچر کے ٹھیکے براہ راست مئیر کراچی کی منظوری سے دیئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق کے ایم سی کے ٹھیکوں پر گرفتار لیاقت قائم خانی نے معاملات طے کرلئے ہیں، ڈاریکٹر جنرل پارکس آفاق مرزا نے دستخط کئے۔ راشد منہاس روڈ، شفیق موڑ تا لیاری ایکسپریس کی مرمت اور تزین و آرائش کا ٹھیکہ شمس الدین مندو خیل کمپنی کو دیا گیا، چند برس قبل بنی شاہراہ پاکستان کی مرمت اور بیوٹی فیکشن کے نام پر پاک الیکٹرک ورکس کو نوازا گیا۔

لیاقت آباد کے ایس ایم توفیق روڈ کے لئے کروڑوں روپے ارباب انٹر پرائز کے نام پر نکلوائے گئے، عاشہ منزل واٹر پمپ چورنگی کی مرمت اور تزئین آرائش وطن دوست کنسٹرکشن کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا۔ کلفٹن بلاک 3 کے ایس ٹی 17 ار ایس ٹی 11 کے پارکس کے ٹھیکے کامران انٹر پرائز اور کراچی کریٹ کے نام پر الاٹ کئے گئے۔ نیب نے تمام کمپنیوں سے کاموں کی اور کمپنیوں کی تفصیلات رقم کے اجراء سمیت دیگر تفصیلات طلب کرلیں۔
خبر کا کوڈ : 832720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش