QR CodeQR Code

آصف زرداری کو عدلیہ نے ریلیف دیا ہے، نہ ڈیل ہوئی نہ ڈھیل، مولا بخش چانڈیو

14 Dec 2019 16:47

بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ دنیا میں معیشت اہم ہوتی ہے، پاکستان کے معاشی حالات خراب ہیں، جب حالات خراب تھے تو محترمہ کو لایا گیا تھا، اب بھی ملک کے حالات خراب ہیں، جسے پیپلز پارٹی بہتر کرسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو عدلیہ نے ریلیف دیا ہے، نہ ڈیل ہوئی نہ ڈھیل، ہم نے دھوکہ دیکر آزادی حاصل نہیں کی۔ مولا بخش چانڈیو نے بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پیدا ہی مشکل حالات میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں معیشت اہم ہوتی ہے، پاکستان کے معاشی حالات خراب ہیں، جب حالات خراب تھے تو محترمہ کو لایا گیا تھا، اب بھی ملک کے حالات خراب ہیں، جسے پیپلز پارٹی بہتر کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو عدلیہ نے ریلیف دیا ہے، نہ ڈیل ہوئی نہ ڈھیل، ہم نے دھوکہ دیکر آزادی حاصل نہیں کی، مذاق اڑانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی، وزراء کے جاہلانہ بیانات نے عدلیہ کے وقار کو مجروح کیا۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ عام انتخابات وقت سے قبل ہوں، دنیا کے کئی ملکوں میں حالات کے پیش نظر عام انتخابات وقت سے قبل ہوتے ہیں۔ تحریک انصاف کو نشانہ بناتے ہوئے پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ایک نہیں کئی فارورڈ بلاک بنیں گے، حکومت نااہل ہے، اس کا جانا ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 832724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832724/آصف-زرداری-کو-عدلیہ-نے-ریلیف-دیا-ہے-نہ-ڈیل-ہوئی-ڈھیل-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org