0
Saturday 14 Dec 2019 19:07

شیخ زکزاکی کیخلاف انجام دیئے جانیوالے جرائم پر اسلامی دنیا خاموش کیوں ہے؟ ہمیں بیدار رہنا چاہئے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

شیخ زکزاکی کیخلاف انجام دیئے جانیوالے جرائم پر اسلامی دنیا خاموش کیوں ہے؟ ہمیں بیدار رہنا چاہئے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ زکزاکی کیخلاف اٹھائے جانیوالے کئی سالوں پر محیط مجرمانہ اقدامات اور آیت اللہ شیخ زکزاکی کی خراب جسمانی صورتحال پر اسلامی دنیا کی خاموشی کیطرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نائیجیریا میں آیت اللہ شیخ زکزاکی جیسے مصلح، اتحاد بین المسلمین کے داعی اور مومن عالم دین شیخ زکزاکی کے خلاف ایسے جرائم کا ارتکاب کیوں کیا جاتا ہے کہ انکے اردگرد موجود 1000 مسلمانوں کو بےدردی کیساتھ قتل کر دیا جائے اور 2 سالوں کے دوران انکے 6 بیٹوں کو شہید کر دیا جائے؟ اسلامی دنیا ان سب جرائم کے مقابلے میں خاموش کیوں ہے؟ ہمیں بیدار رہنا چاہئے۔


 
خبر کا کوڈ : 832753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش