0
Saturday 14 Dec 2019 20:00

بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کو فنڈز اور اسلحہ بارود دے رہا ہے، ثروت اعجاز قادری

بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کو فنڈز اور اسلحہ بارود دے رہا ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ غریب کو ریلیف دیئے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، انتہاپسندی اور دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے غربت کا خاتمہ کرنا ہوگا، حکمران ملک کو معاشی استحکام اور مہنگائی وبے روزگاری کے خاتمے کیلئے دعوؤں کی بجائے عملی طور پر اقدامات کریں، انتہاپسندی کو فروغ دینے والے ہی دہشتگردی کو آکسیجن فراہم کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر سیکٹر کنوینرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان امن و سلامتی کی پہچان ہے، دہشتگردی کرنیوالے اسلام و ملک دشمن ہیں، پاکستان کے عوام ملنساز اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں کام آنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کو فنڈز اور اسلحہ بارود دے رہا ہے، کلبھوشن معمولی دہشتگرد نہیں، کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور امن و سلامتی کی راہ میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے، دین اسلام امن و سلامتی اور احترام ا نسانیت کا درس دیتا ہے، کشمیر، شام، بھارت، فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کو نہیں روکا گیا، تو دنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی قوتیں پاکستان میں اسلام مخالف سرگرمیوں کو فروغ اور منفی پروپیگنڈے پر کام کر رہی ہیں، امن کو قائم و دائم رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ سامراج کی اسلام دشمن پالیسیوں پر نظر رکھی جائے۔
خبر کا کوڈ : 832764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش