0
Saturday 14 Dec 2019 20:32

ملک میں لاقانونیت کا راج ہے، عبداللطیف خالد چیمہ

ملک میں لاقانونیت کا راج ہے، عبداللطیف خالد چیمہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ ماہرین قانون نے دل کے ہسپتال پر وار کرکے دل والوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور یہ دہشتگردی ان لوگوں کے ہاتھوں سے ہوئی جو قانون دان کہلواتے ہیں۔ مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں لاقانونیت کا راج ہے، ہسپتالوں اور مریضوں کو دشمن ممالک آپس میں جنگ کرتے ہوئے بھی استثیٰ دیتے ہیں، لیکن یہاں تو سولائزڈ طبقے نے جواندھیرنگری کی اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی کو بھی اسی طرح قانون کی گرفت میں دیا جائے جس طرح باقی وکلاء کو دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی ڈاکٹر یا عملے کا وکلاء کیساتھ رویہ ٹھیک نہ تھا تو اس کی سزا قانون کے ذریعے دلوانے کی بجائے قانون دانوں نے ہسپتال اور مریضوں پر جس طرح دھاوا بولا ہے یہ کسی دہشتگردی سے کم نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قانون دانوں کی قانون شکنی پر ان کو قانون کی گرفت میں دیا جائے اور ایسا نشان عبرت بنا دیا جائے کہ آئندہ کسی کو ایسی جرأت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ قوانین کے نفاذ میں جب تک یکسانیت پیدا نہیں ہوتی تب تک عدل وانصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو سکتے اور جہاں عدل و انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوں وہاں قانون کی حکمرانی پیدا ہوا کرتی۔
خبر کا کوڈ : 832774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش