QR CodeQR Code

حکومت اپنی رٹ قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے، خادم رضوی

14 Dec 2019 20:47

ٹی ایل پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدل کے تقاضے آج اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں، اداروں کے سربراہ فرد واحد کی غلامی کی بجائے عوام کے درپیش مسائل کے حل کے طرف توجہ دیں، عوام مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں اور ملک کے وزیراعظم ڈیرھ سال بعد بھی قوم کو تسلیاں دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قانون بنا دیا ہے، حکومت اپنی رٹ قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے، عمران خان ریاست مدینہ کے دعویدار ہونے کا چرچہ کرنا بند کر دیں، ریاست مدینہ انصاف اور عدل کے تقاضے پورے کرنے پر اپنی مثال آپ تھی، نام نہاد مولوی حکومت کی طرف داری کرنا بند کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ علمائے اسلام کا کام صرف قرآن و حدیث کی سربلندی اور اسلامی روایات کی تعلیمات دینا ہے، قوم میں نفرتیں پیدا کرنیوالا شخص کبھی نجات دہندہ نہیں ہو سکتا۔ لاہور میں منعقدہ سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے خادم حسین رضوی نے کہا کہ پاکستان میں عدل کے تقاضے آج اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں، اداروں کے سربراہ فرد واحد کی غلامی کی بجائے عوام کے درپیش مسائل کے حل کے طرف توجہ دیں، عوام مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں اور ملک کے وزیراعظم ڈیرھ سال بعد بھی قوم کو تسلیاں دے رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کرپشن کرپشن کا شور مچانے والے وزیراعظم نے اپنی پوری کابینہ کرپٹ اور کرپشن زدہ لوگوں سے بھرلی ہے، کیا کرپٹ لوگ بھی کسی کا اِحتساب کر سکتے ہیں؟ دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ قوم کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے، یہاں طاقتوروں کیلئے الگ اور کمزوروں کے الگ قانون ہے۔


خبر کا کوڈ: 832784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832784/حکومت-اپنی-رٹ-قائم-کرنے-میں-بری-طرح-ناکام-ہوئی-ہے-خادم-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org