0
Saturday 14 Dec 2019 21:07

غزہ، اپنی سرزمینوں پر واپسی کے احتجاجی مظاہروں میں تاحال 327 فلسطینی نوجوان شہید

غزہ، اپنی سرزمینوں پر واپسی کے احتجاجی مظاہروں میں تاحال 327 فلسطینی نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں گزشتہ سال 2018ء کی 30 مارچ سے "اپنی سرزمینوں پر واپسی کے عظیم مظاہروں" کے نام سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں تاحال 327 فلسطینی نوجوان شہید ہو چکے ہیں جن میں 46 بچے بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ان مظاہروں کی ابتداء سے تاحال اپنے حقوق کے حصول کیلئے احتجاج کرنے والے 21 ہزار دوسرے فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں میں سے 15 کی لاشیں تاحال غاصب صیہونی فوجیوں کے قبضے میں ہیں جو لاشوں کو انکے ورثاء کے حوالے کرنے سے انکاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 832786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش