0
Saturday 14 Dec 2019 21:30

بنوں کے سرکاری سکول میں اے این پی جلسے کا نوٹس، ہیڈ ماسٹر معطل

بنوں کے سرکاری سکول میں اے این پی جلسے کا نوٹس، ہیڈ ماسٹر معطل
اسلام ٹائمز۔ مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش بنوں کے سرکاری سکول میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی کے جلسے پر برہم، سکول ہیڈ ماسٹر کے خلاف ایکشن لے لیا۔ مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش کی ہدایت پر گورنمنٹ ہائی سکول سیرو بڈا خیل بنوں کے ہیڈ ماسٹر محمد جاوید معطل کر دیئے گئے۔ اس حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں ضیاء اللہ بنگش  کا کہنا تھا کہ ایمل ولی خان کی جانب سے سرکاری سکول میں جلسے کی مذمت کرتا ہوں، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، سکول ہیڈ ماسٹر کو معطل کر دیا، سرکاری سکول میں سیاسی جلسے کا انعقاد افسوسناک ہے، سرکاری سکولوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اے این پی نے محکمہ تعلیم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، سیاسی بھرتیاں کیں اور کرپشن کے ریکارڈ بنائے اور سیاسی مداخلت سے محکمے کو تباہ کیا۔ مشیر تعلیم کے مطابق اگر اے این پی کے بےروزگار رہنما اور اے این پی بنوں کے صدر مالی بحران کا شکار ہیں تو مالی طور پر ہم ان کی سیاسی جلسوں کیلئے مدد کریں گے، ضرورت پڑی تو اپنے کارکنان بھی بھیج دیں گے تاکہ ان کے جلسے کامیاب ہوں۔ انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو وارننگ دی کہ اگر کسی سکول میں دوبارہ سیاسی جلسے کا انعقاد کیا گیا تو متعلقہ ہیڈماسٹر/پرنسپل سمیت ڈی ای او کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 832788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش