0
Saturday 14 Dec 2019 22:00

کراچی، عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے شہداء کی یادگار نامعلوم افراد نے مسمار کردی

کراچی، عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے شہداء کی یادگار نامعلوم افراد نے مسمار کردی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گزشتہ تین دہائی کے دوران پر تشدد واقعات کے دوران قتل یا پولیس مقابلوں میں ہلاک ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکنان کی عزیز آباد کے جناح گراؤنڈ میں واقع یادگار شہداء نامعلوم افراد نے مسمار کردی ہے۔ ایس ایچ او عزیزآباد حاجی ثناء اللّٰہ نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس کو اس واقعے کی اطلاع ہفتے کی شام کو ہوئی ہے۔ نامعلوم افراد نے کس وقت یادگار شہدا کا مینار مسمار کیا اور اس کے ڈھانچے کے ساتھ ساتھ عمارت کو کب نقصان پہنچایا گیا اس بارے میں پولیس نے لاعلمی ظاہر کی ہے۔ اس واقعہ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت جناح گراؤنڈ پہنچ گئی ہے اور پارٹی کی جانب سے یادگار شہداء کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کی قیادت کی جانب سے تمام شہداء کی ایک یادگار جناح گراؤنڈ میں بنائی گئی تھی اور ایم کیو ایم کی جانب سے ہر سال یوم شہداء بھی منایا جاتا رہا ہے۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر جانے والے سرکاری اور سیاسی رہنماؤں کو یادگار شہداء پر بھی حاضری دینا پڑتی تھی۔ ایم کیوایم کے بٹوارے کے بعد اس سلسلے میں سرگرمیاں بھی ماند پڑگئی تھیں اور گذشتہ کئی سال سے یادگار شہداء پر حاضری کی بجائے ایم کیو ایم کے تنظیمی دھڑے اپنے اپنے طور پر شہدا کی یاد مناتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 832793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش