0
Saturday 14 Dec 2019 22:35

وزارت خارجہ میں تقرریاں اور تبادلے، کئی اہم ممالک میں سفرا کی تبدیلیاں

وزارت خارجہ میں تقرریاں اور تبادلے، کئی اہم ممالک میں سفرا کی تبدیلیاں
اسلام ٹائمز۔ وزارت خارجہ نے کئی اہم ممالک میں سفرا اور قونصل جنرل تبدیل کردیئے ہیں جن کی منظوری وزیر اعظم عمران خان نے بھی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں خدمات سرانجام دینے والے 21 سینیئر افسران کو تبدیل کر دیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے بھی نئے سفارت کاروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔  ڈی جی یورپ ملک فاروق پولینڈ، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ ندیم خان یونان ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل جرمنی، رحیم حیات قریشی ایران، شفقت علی خان روس، جرمنی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم اٹلی، مریم مدیحہ آفتاب بلغاریہ سے بیجنگ، ممتاز زہرہ بلوچ جنوبی کوریا اور ایڈیشنل سیکرٹری افریقا فارن آفس ڈاکٹر علی احمد آرائیں سینیگال میں سفیر نامزد کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 832801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش