0
Saturday 14 Dec 2019 22:42

بینکوں کے پاس ڈپازٹس میں 400 ارب روپے کا اضافہ

بینکوں کے پاس ڈپازٹس میں 400 ارب روپے کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی بینکوں کے پاس ڈپازٹس میں ایک ماہ کے دوران چار سو ارب روپے کا اضافہ ہو گیا، بینکوں کی حکومتی پیپرز میں سرمایہ کاری کم ہو گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کے اختتام پر بینکوں کے پاس جمع ڈپازٹس کا مجموعی حجم ایک سو تینتالیس کھرب گیارہ ارب چھیاسٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، نومبر کے دوران بینکوں کے ڈپازٹس میں تین کھرب ننانوے ارب پچپن کروڑ چالیس لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم اس دوران بینکوں کی طرف سے نجی شعبے کو دیئے جانے والے قرضوں میں 75 ارب 64 کروڑ روپے کی ہی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران بینکوں کی حکومتی پیپرز میں سرمایہ کاری میں 31 ارب 67 کروڑ روپے کی کمی دیکھی گئی اور اس کا حجم 78 کھرب 85 ارب 87 کروڑ روپے رہ گیا، دو ماہ کے دوران بینکوں کی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 138 کھرب 32 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 832802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش