QR CodeQR Code

پشاور، عمران خان کیخلاف دائر ہرجانہ کیس خارج کرنیکی درخواست مسترد

14 Dec 2019 22:53

ایڈیشنل سیشن جج پشاور کے روبرو سابق رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمران خان کے وکیل کی جانب سے کیس ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کی درخواست خارج کردی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کی سیشن عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہرجانہ کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج پشاور کے روبرو سابق رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمران خان کے وکیل کی جانب سے کیس ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے فریقین کو 18 جنوری کو ہرجانہ کیس میں تحریری بیان جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ فوزیہ بی بی سابق دور حکومت میں پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی تھیں، گزشتہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے پیسوں کے عوض اپنا ووٹ اپوزیشن کو بیچا۔ جس پر فوزیہ بی بی نے وزیراعظم کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 832803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832803/پشاور-عمران-خان-کیخلاف-دائر-ہرجانہ-کیس-خارج-کرنیکی-درخواست-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org