0
Saturday 14 Dec 2019 22:53

رابطہ کمیٹی کا یادگار شہداء میں توڑ پھوڑ کرنیوالے عناصر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

رابطہ کمیٹی کا یادگار شہداء میں توڑ پھوڑ کرنیوالے عناصر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے نامعلوم افراد کی جانب سے عزیز آباد کے جناح گراؤنڈ میں واقع یادگار شہداء کا مینار مسمار کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یادگار شہدا ہزاروں مہاجر شہدا کی یادگار ہے، جو اس سرزمین کے بیٹے تھے اور مختلف حکومتوں نے ان کی شہادتوں کو خون ناحق قرار دیتے ہوئے ان کے ورثا کی حکومتی سطح پر اشک شوئی کو بھی ضروری سمجھا، ایک ایسی یادگار جس کے ساتھ ہزاروں مہاجر شہدا کے گھرانوں اور کروڑوں مہاجروں کے جذبات وابستہ ہوں، یادگار شہدا کو رات کے اندھیرے میں توڑنے پھوڑنے کا مذموم عمل شرپسندی کے سوا کچھ نہیں۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ یادگار شہدا کی بیحرمتی کے ذمہ دار شرپسند عناصر کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے یادگار شہدا کی تعمیر نو کرانے کا اعلان بھی کیا۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ تین دہائی کے دوران پُرتشدد واقعات کے دوران قتل یا پولیس مقابلوں میں ہلاک ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکنان کی عزیزآباد کے جناح گراؤنڈ میں واقع یادگار شہداء نامعلوم افراد نے مسمار کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 832804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش