0
Saturday 14 Dec 2019 23:00

دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلئے پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، علامہ مزمل حسین

دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلئے پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، علامہ مزمل حسین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی رہنماء علامہ مزمل حسین نے ٹانک میں فائرنگ اور خودکش حملوں سے ایف سی اہکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شدت پسند عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں اور نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ان مذموم کاروائیوں سے ہمارے حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے پاک فوج  کے عزم و حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج کا جراتمندانہ کردار قابل داد ہے۔ دہشت گردوں کی بیخ کنی کے لیے پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں کوچ اور پک اپ کے تصادم کے نتیجے میں پندرہ کے لگ بھگ قیمتی جانوں کے ضیاع بھی پر افسوس کا اظہار کیا اور شہدا کی بلندی درجات پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 832805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش