QR CodeQR Code

دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلئے پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، علامہ مزمل حسین

14 Dec 2019 23:00

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے رہنماء نے ٹانک میں ایف سی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسند عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں اور نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ان مذموم کاروائیوں سے ہمارے حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی رہنماء علامہ مزمل حسین نے ٹانک میں فائرنگ اور خودکش حملوں سے ایف سی اہکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شدت پسند عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں اور نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ان مذموم کاروائیوں سے ہمارے حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے پاک فوج  کے عزم و حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج کا جراتمندانہ کردار قابل داد ہے۔ دہشت گردوں کی بیخ کنی کے لیے پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں کوچ اور پک اپ کے تصادم کے نتیجے میں پندرہ کے لگ بھگ قیمتی جانوں کے ضیاع بھی پر افسوس کا اظہار کیا اور شہدا کی بلندی درجات پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 832805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832805/دہشتگردوں-کی-بیخ-کنی-کیلئے-پوری-قوم-اپنی-فوج-کے-شانہ-بشانہ-کھڑی-ہے-علامہ-مزمل-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org