QR CodeQR Code

پاراچنار میں ڈینگی سے متعلق آگاہی کیلئے واک کا اہتمام

14 Dec 2019 23:23

واک کے شرکاء سول ہسپتال پاراچنار سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے، جہاں پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان خان نے بتایا کہ ڈی سی کرم کی ہدایت پر ڈینگی بخار سے بچاؤ اور علاج سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں ڈینگی بخار سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا، واک کے شرکاء سول ہسپتال پاراچنار سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے، جہاں پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان خان نے بتایا کہ ڈی سی کرم کی ہدایت پر ڈینگی بخار سے بچاؤ اور علاج سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم جاری ہے اور اس واک کا مقصد لوگوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے۔ واک میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر حمید علی، ہسپتال عملے سمیت کثیر تعداد میں سکول کے بچوں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 832806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832806/پاراچنار-میں-ڈینگی-سے-متعلق-ا-گاہی-کیلئے-واک-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org