0
Saturday 14 Dec 2019 23:19

سعودی عرب، عراق کے اندر ایران سے جنگ لڑ رہا ہے، عراقی تجزیہ نگار

سعودی عرب، عراق کے اندر ایران سے جنگ لڑ رہا ہے، عراقی تجزیہ نگار
اسلام ٹائمز۔ عراق کے معروف سیاسی تجزیہ نگار ابوفراس الحمدانی عرب نیوز چینل "مرآۃ الجزیرہ" پر اپنے انٹرویو میں کہتے ہیں کہ خطے میں "امریکی-ایرانی" اور "سعودی-اسرائیلی-ایرانی" لڑائی جاری ہے جبکہ عراق ان لڑائیوں کے عین درمیان میں واقع ہے اور عراق کا جغرافیائی محل وقوع اسکے اندر بیرونی مداخلت کیلئے انتہائی موزوں ہے لہذا یہی وجہ ہے کہ عراق میں موجود صورتحال سے فائدہ اٹھانے اور یہاں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو ایک خاص سمت دینے کیلئے امریکی مداخلت اور اسی طرح بعثی فکر کا منبع یعنی سعودی عرب اور اسرائیل کی مداخلت ایک حقیقی امر اور ناقابل انکار حقیقت ہے۔

ابوفراس الحمدانی نے اس بات کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی حکومت عراق میں فتنے برپا کروا رہی ہے اور ہر قیمت پر عراق میں اپنی تخریب کارانہ مداخلت کو عروج تک پہنچانا چاہتی ہے، سعودی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب یہ جان لے کہ عراق میں عدم استحکام پورے خطے میں عدم استحکام کے برابر ہے جبکہ اس صورتحال میں کسی بھی قسم کی خانہ جنگی خطے پر مزید برے اثرات ڈالے گی۔ الحمدانی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایران کیساتھ جنگ کی حالت میں ہے اور کوشش کر رہا ہے کہ عراق کے اندر ہی ایران سے تمام بدلے چکا لے لیکن عراقی قوم سعودی عرب کی اس سیاست سے پوری طرح واقف ہے اور یہی وجہ ہے کہ عراق قوم نے ایک مرتبہ پھر فرقہ وارانہ لڑائیوں اور فتنوں سے بخیر و عافیت عبور کر لیا ہے اور اب عراقی قوم کے درمیان موجود بھائی چارے اور اتحاد میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

عراق کے معروف تجزیہ نگار ابوفراس الحمدانی نے، عراق میں ایرانی کونسلیٹ کے نذرآتش کئے جانے کے بعد اس واقعے میں متحدہ عرب امارات کے ملوث ہونے کے حوالے سے بعض لوگوں کے دعوے کے بارے میں کہا کہ متحدہ عرب امارات، عراق کے اندر سعودی عرب کی خفیہ کارروائیوں میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور خصوصا متحدہ عرب امارات کا میڈیا جو عراقی عوام پر انتہائی موثر ہے۔ انہوں اس بات کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کیساتھ خلیجی عرب ممالک کے تناؤ کے، عراق پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عراق دوسرے ممالک کے درمیان تعلقات قائم کرنے کا پل قرار پائے نہ ایکدوسرے سے بدلے چکانے کا میدان۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عراق خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان دوستانہ تعلقات کا پل بنے۔
خبر کا کوڈ : 832807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش