0
Saturday 14 Dec 2019 23:19

افغان فوج کے طالبان ہمدرد اہلکاروں کی حکومت حامی اہلکاروں پر فائرنگ، 27 ہلاک

افغان فوج کے طالبان ہمدرد اہلکاروں کی حکومت حامی اہلکاروں پر فائرنگ، 27 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں پیرا ملٹری فورس کے طالبان ہمدرد اہلکاروں نے حکومت کے حامی فوجی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 27 کو ہلاک کر دیا اور بعد ازاں تمام اسلحہ تحویل میں لیکر طالبان گروپ سے جا ملے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں نیم فوجی دستے کے طالبان کیلئے ہمدردی رکھنے والے 7 اہلکاروں نے حکومت کے حامی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 27 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ طالبان حامی اہلکار جاتے ہوئے اپنے ساتھ اسلحہ اور ساز و سامان بھی لے گئے اور مقامی طالبان جتھے میں شمولیت اختیار کرلی۔ غزنی کے صوبائی کونسل کے صدر ناصر احمد فقیری نے بتایا کہ یہ واقعہ قارا باغ ضلع میں ایک فوجی اڈے پر پیش آیا، جہاں فوجیوں سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا تاہم آزاد ذرائع نے 27 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

صوبائی کونسل کے صدر صدر ناصر احمد فقیری کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا گروپ 7 اہلکاروں پر مشتمل تھا اور طالبان کا ہمدرد تھا۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور 32 فوجیوں کی ہلاکت اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں قبل طالبان کیلئے ہمدردی رکھنے والے ایک اہلکار نے قندھار میں موقع پا کر طالبان مخالف پولیس چیف جنرل عبدالرزاق کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، اس واقع میں صوبائی انٹیلی جنس چیف بھی جاں بحق ہوئے تھے جب کہ گورنر شدید زخمی ہوگئے تھے اور امریکی کمانڈر اسکاٹ ملر بال بال بچ گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 832808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش