QR CodeQR Code

ایران اور حزب اللہ کیساتھ ہمارے اچھے تعلقات وابستہ ہیں، اسمعیل ھنیہ

15 Dec 2019 00:20

حماس کے سیاسی سیکرٹری اسمعیل ھنیہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات استور ہیں جبکہ حماس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی حکومت کے درمیان کوئی رابطہ یا بیک ڈور ڈپلومیسی موجود نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حماس کے سیاسی سیکرٹری اسمعیل ھنیہ نے، جو اپنے پہلے غیرملکی سفر کے دوران مصر اور ترکی کے دورے پر ہیں، خبرنگاروں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے غزہ کی عوام کیلئے ترکی اور قطر کی مالی امداد کا شکریہ ادا کیا اور اسی طرح حماس اور غزہ کی عوام کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی ہر طرح کی حمایت پر بھی اپنے تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے شام کے بارے میں کہا کہ حماس شام کیساتھ گہرے دوستانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون برقرار کرنے کی خواہشمند ہے۔

حماس کے سیاسی سیکرٹری اسمعیل ھنیہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات استور ہیں جبکہ حماس چاہتی ہے کہ تمام مسلم ممالک کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرے کیونکہ کسی بھی مسلم ملک کیساتھ اختلاف میں کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی حکومت کے درمیان کوئی رابطہ یا بیک ڈور ڈپلومیسی موجود نہیں۔


خبر کا کوڈ: 832820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832820/ایران-اور-حزب-اللہ-کیساتھ-ہمارے-اچھے-تعلقات-وابستہ-ہیں-اسمعیل-ھنیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org