0
Saturday 14 Dec 2019 22:14

سی پیک اتھارٹی پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، اختر مینگل

سی پیک اتھارٹی پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، اختر مینگل
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کی تشکیل میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں اختر مینگل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تحفظات کے باوجود وزیراعظم کی جانب سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا، بلوچوں کو ان کا حق ملنا چاہیئے۔ بی این پی مینگل کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ وفاقی کابینہ کے ارکان بھی حکومت سے ناراض ہیں۔
خبر کا کوڈ : 832821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش