QR CodeQR Code

وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل ایم ڈبلیو ایم ڈی جی خان کے سیکرٹری جنرل انعام زیدی کے گھر پہنچ گئیں

15 Dec 2019 02:06

ملاقات کے دوران سید انعام حیدر زیدی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کا شعبہ خیرالعمل فائونڈیشن معاشرے میں موجود استحصال شدہ افراد کیلئے اُمید کی ایک کرن ہے، ڈیرہ غازیخان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں قیام امن کیلئے ایم ڈبلیو ایم کی کوششیں اور کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیات و ممبر کور کمیٹی پاکستان تحریک انصاف زرتاج گل وزیر بغیر کسی پروٹوکول کے مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازیخان کے سیکرٹری جنرل سید انعام حیدر زیدی کے گھر پہنچ گئیں، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ڈی جی خان کے اراکین ضلعی کابینہ ڈاکٹر رحمت کھوسہ، کاظم رضا، محمد جہانزیب، سید یاور شاہ، تیمور وڈانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس دوران حلقہ این اے 191 کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور وزیر مملکت نے ڈی جی خان میں قیام امن کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو سراہا۔ سید انعام حیدر زیدی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کا شعبہ خیرالعمل فائونڈیشن معاشرے میں موجود استحصال شدہ افراد کیلئے اُمید کی ایک کرن ہے، ڈیرہ غازیخان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں قیام امن کیلئے ایم ڈبلیو ایم کی کوششیں اور کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔


خبر کا کوڈ: 832831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832831/وفاقی-وزیر-مملکت-زرتاج-گل-ایم-ڈبلیو-ڈی-جی-خان-کے-سیکرٹری-جنرل-انعام-زیدی-گھر-پہنچ-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org