0
Sunday 15 Dec 2019 02:42

آج مہنگائی اور بیروزگاری نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، غریب سے جینے کا حق چھین لیا گیا، فاروق ستار

آج مہنگائی اور بیروزگاری نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، غریب سے جینے کا حق چھین لیا گیا، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ آنے والی نسل کیلئے ایسا پاکستان مہیا کریں جو ترقی یافتہ ہو، پاکستان تب ہی خودمختار بنے گا جب اس کی معاشی ترقی کی رفتار بہت تیز ہوگی، پاکستان آج کل معاشی بحران کا شکار ہے، عمران خان کے غیرضروری رویہ نے ملک میں معاشی بحران پیدا کیا، عمران خان نرم، سیاسی، جمہوری رویہ اختیار کریں، صرف عمران خان کو ہی نہیں دیگر جماعتوں کو بھی ووٹ ملا ہے، وکلاء اور ڈاکٹرز کی جھگڑے سے انجینئرز کو فائدہ ہوا، بے یقینی جسی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، پاکستان میں نئے انتظامی یونٹ آسانی سے نہیں بنیں گے، کم از کم بل تو پیش کریں، سندھ کے لیے 162 ارب کا اعلان کیا گیا ایک روپیہ نہ ملا، پنجاب میں تو بلدیاتی نظام ہی ختم کردیا گیا، بلدیاتی انتخابات کے علاوہ کیسے تبدیلی آئے گی، پاکستان کے مختلف علاقوں کے مسائل کیسے حل ہوں گے، نئے انتظامہ یونٹ کیسے اور کب بنائیں گے، اگر وسائل کی منصفانہ تقسیم نہ ہو تو تبدیلی کا نعرہ صرف نعرہ ہی رہے گا، 10لاکھ مکان بننے تھے ایک کروڑ نوکریاں ملنی تھیں تاحال کچھ نہ ہوسکا، آج مہنگائی اور بیروزگاری نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، غریب سے جینے کا حق چھین لیا گیا، ہمیں مشاوتی اجلاس میں بلائیں ہم مفت مشورے دیں گے، 16 دسمبر کو آرمی پبلک سکول کے شہدا کو یاد رکھنا ہے، اسپتال میں توڑ پھوڑ نہیں ہونا چاہیے تھا، بغیر تحقیقات کے یہ کیسے ثابت کردیا لاہور واقع کے پیچھے مسلم لیگ (ن) کا ہاتھ ہے، نئے صوبے بنانے ہیں سیاسی جماعتوں کو بلائیں۔
خبر کا کوڈ : 832833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش