QR CodeQR Code

امریکا کے بلاسٹک میزائل کا تجربہ، پوٹن کا اظہار مذمت

15 Dec 2019 08:46

امریکا اور روس کے درمیان 1987ء میں ہتھیاروں کی تیاری کی دوڑ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت 500 کلومیٹر سے 5 ہزار 500 کلومیٹر کی رینج تک کے کروز میزائل کی تیاری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر پوتن نے امریکا کی جانب سے میزائل ٹیسٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ ہمیں خبردار کیا گیا ہے۔ یہ ایک طرح کی جنگ کا اعلان ہے جس کے لیے ہم تیار ہیں۔ صدر پوتن نے یہ بات اسلحہ سازی کے ڈپارٹمنٹ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس تجربے سے خطے میں اسلحے کی تیاری کی غیر ضروری جنگ چھڑ جائے گی، روس اسے امریکا کی جانب سے اعلان جنگ سمجھتے ہوئے خطرناک ہتھیاروں کی تیاری میں جُت جائے گا جس سے خطے کا امن خطرے میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور روس کے درمیان 1987ء میں ہتھیاروں کی تیاری کی دوڑ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت 500 کلومیٹر سے 5 ہزار 500 کلومیٹر کی رینج تک کے کروز میزائل کی تیاری پر پابندی عائد ہو گئی تھی تاہم صدر ٹرمپ نے رواں برس اکتوبر میں انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر معاہدے سے دست برداری کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 832837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832837/امریکا-کے-بلاسٹک-میزائل-کا-تجربہ-پوٹن-اظہار-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org