QR CodeQR Code

وکلاء اور ڈاکٹروں کی ہڑتالوں سے شہری پریشان

15 Dec 2019 10:06

پنجاب بار کونسل کی جانب سے رواں سال ہڑتال کی کالز دینے کے رجحان میں اضافہ ہوا۔ ججز کی کمی اور آئے روز کی وکلاء ہڑتالوں کے باعث کیسز کے فیصلے مزید تاخیر کا شکار ہونے لگے ہیں جبکہ وکلاء ہڑتالوں کے باعث عدالتوں سے رجوع کرنیوالے سائلین کی تعداد بھی کم پڑگئی ہے۔ شہری فوری انصاف کیلئے عدالتوں کی بجائے مصالحت کے ذریعے معاملات نمٹانے کو اہمیت دینے لگے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وکلاء اور ڈاکٹرز کی لڑائی میں سائل اور مریض رل گئے۔ وکلاء کو بھاری فیسیں دینے کے باوجود سائلین بروقت انصاف کی فراہمی سے محروم ہیں، وکلا کی آئے روز کی ہڑتالوں  کے باعث عدالتی نظام انصاف بری طرح متاثر  ہونے لگا ہے۔ پنجاب بار کونسل کی جانب سے رواں سال ہڑتال کی کالز دینے کے رجحان میں اضافہ ہوا۔ ججز کی کمی اور آئے روز کی وکلاء ہڑتالوں کے باعث کیسز کے فیصلے مزید تاخیر کا شکار ہونے لگے ہیں جبکہ وکلاء ہڑتالوں کے باعث عدالتوں سے رجوع کرنیوالے سائلین کی تعداد بھی کم پڑگئی ہے۔ شہری فوری انصاف کیلئے عدالتوں کی بجائے مصالحت کے ذریعے معاملات نمٹانے کو اہمیت دینے لگے ہیں۔
 
پنجاب بار کونسل کی جانب سے کچھ عرصہ سے ہڑتالوں کی کالزمیں تیزی آئی  ہے اور پنجاب بار کونسل کی کال پر صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ اور دُور دراز سے آنیوالے سائلین کیس کی شنوائی نہ ہونے پر پریشان ہیں۔ سائلین کا کہنا ہے کہ ایسا نظام وضع کیا جائے کہ وکلاء کو مطالبات کیلئے ہڑتال  نہ کرنی پڑے اور ان کے جائز مسائل کا فوری حل نکالا جائے۔ دوسری جانب ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریض پریشان ہیں۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ دور دراز کا سفر کرکے ہسپتال پہنچتے ہیں وہاں ڈاکٹرز ہی نہیں ہوتے۔ مریضوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں کم از کم ہڑتال کا نظریہ ختم ہونا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 832848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832848/وکلاء-اور-ڈاکٹروں-کی-ہڑتالوں-سے-شہری-پریشان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org