QR CodeQR Code

غیر معیاری پانی مہیا کرنے والوں کو سزا ہو گی، چوہدری سرور

15 Dec 2019 10:13

گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی زیرصدارت پنجاب آب پاک اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں پہلے مرحلے میں بند شُدہ فلٹریشن پلانٹس کو چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی دستیابی کو ممکن کرنا میرا مشن ہے، غیر معیاری پانی مہیا کرنے والی کمپنیوں کو جرمانے اور دو سال کی قید ہو گی۔ گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی زیرصدارت پنجاب آب پاک اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں پہلے مرحلے میں بند شُدہ فلٹریشن پلانٹس کو چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے تحت صاف پانی کی دستیابی پر دن رات کام ہو رہا ہے اگلے چار سال میں پنجاب کے ہر فرد کو پینے کا صاف پانی مہیا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جون 2020ء تک دو کروڑ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کر دیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 832851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832851/غیر-معیاری-پانی-مہیا-کرنے-والوں-کو-سزا-ہو-گی-چوہدری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org