QR CodeQR Code

لاہور، پی آئی سی پر حملے سے پہلے ریکی کئے جانے کا انکشاف

15 Dec 2019 10:25

قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے واقعہ کی تحقیقات کے دوران پی آئی سی میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا تو یہ بات سامنے آئی کہ 2 لیڈی وکلا ایک مرد وکیل کے ہمراہ حملے سے ایک گھنٹہ پہلے پی آئی سی آئے اور تینوں نے ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کی اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلاء کے حملے سے قبل لیڈی وکلا کی جانب سے ریکی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے واقعہ کی تحقیقات کے دوران پی آئی سی میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا تو یہ بات سامنے آئی کہ 2 لیڈی وکلا ایک مرد وکیل کے ہمراہ حملے سے ایک گھنٹہ پہلے پی آئی سی آئے اور تینوں نے ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کی اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق ایک خاتون وکیل اپنے موبائل فون سے ایمرجنسی کی ویڈیو بناتی رہی جبکہ دوسری موبائل فون پر صورتحال سے آگاہ کرتی رہی۔ خفیہ اداروں نے اپنی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بھی ان خواتین کی واقعہ سے قبل ہسپتال میں موجودگی کا ذکر کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلاء نے منظم منصوبہ بندی سے حملہ کیا اور ان لیڈی وکلاء کی جانب سے رپورٹ ملنے کے بعد کارروائی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 832852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832852/لاہور-پی-آئی-سی-پر-حملے-سے-پہلے-ریکی-کئے-جانے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org