0
Sunday 15 Dec 2019 10:32

پی آئی سی واقعہ، وکلاء کیخلاف اندراج مقدمہ کی تیسری درخواست بھی جمع

پی آئی سی واقعہ، وکلاء کیخلاف اندراج مقدمہ کی تیسری درخواست بھی جمع
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے معروف ہسپتال پی آئی سی  میں ہونیوالے واقعے پر وکلا کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے ایک اور درخواست سامنے آ گئی ہے۔  جاں بحق ہونیوالے مریض بابو عرف نواب دین کے لواحقین نے وکلا کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست تھانہ شادمان میں جمع کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بابو عرف نواب دین کے لواحقین نے وکلا کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست تھانہ شادمان میں جمع کرائی ہے۔ درخواست کے مطابق گیارہ تاریخ کو طبیعت خرابی پر والد کو علاج کیلئے پی آئی سی لیکر آیا تھا۔ اسی دوران وکلا نے حملہ کر دیا اور وہ علاج کے بغیر ہی جان بچا کر پی آئی سی سے نکلے اور والد کو دوسرے ہسپتال لے گئے۔ اس دوران راستے میں ہی والد کی موت واقع ہوگئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وکلاء کیخلاف دو درخواستوں پر مقدمہ درج ہو چکا ہے۔ ایک درخواست ڈاکٹروں اور پی آئی سی انتظامیہ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں دہشتگردی، توڑ پھوڑ اور کارسرکار میں مداخلت جیسی دفعات شامل ہیں جبکہ دوسری درخواست پولیس وین چلانے پر پولیس کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر وکلاء کیخلاف اب تک 3 درخواستیں دائر ہو چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 832853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش