QR CodeQR Code

پاکستان میں اقلیتی آبادی میں تیزی سے کمی کا بھارتی دعویٰ غلط نکلا

15 Dec 2019 10:47

چند دن قبل بھارتی سیاست دان نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں اقلیتی آباد 23 فیصد سے کم ہوکر 3.72 فیصد رہ گئی ہے۔ اس سلسلے میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ تاریخی حقائق اور مردم شماری کے نتائج بھارتی سیاستدانوں کے دعووں کو جھٹلاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں اقلیتی آبادی میں تیزی سے کمی کا بھارتی دعویٰ غلط نکلا، تاریخی حقائق اور مردم شماری کے نتائج بھارتی سیاست دانوں کے دعووں کو جھٹلاتے ہیں۔ چند دن قبل بھارتی سیاست دان نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں اقلیتی آباد 23 فیصد سے کم ہوکر 3.72 فیصد رہ گئی ہے۔ اس سلسلے میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ تاریخی حقائق اور مردم شماری کے نتائج بھارتی سیاستدانوں کے دعووں کو جھٹلاتے ہیں۔ 1951ء کی مردم شماری کے نتائج کے مطابق مغربی پاکستان میں اقلیتی آبادی 3.44 فیصد تھی، اس وقت مشرقی پاکستان میں اقلیتی آبادی کا تناسب 23.2 فیصد تھا۔ مردم شماری نتائج کے مطابق پورے پاکستان میں اقلیتی آبادی کا کل تناسب 14.2 فیصد تھا، مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بننے سے اقلیتی آبادی کا تناسب تبدیل ہوا۔

1971ء کے سانحہ کے 23.2 فیصد اقلیتی آبادی مشرقی پاکستان سے بنگلہ دیش کی شہری بنی۔ بنگلہ دیش بننے سے کم ہونیوالی آبادی کا الزام پاکستان پر دھرنا بےبنیاد اور جھوٹ نکلا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی جھنڈے میں سفید رنگ بھی اتنا ہی مقدم ہے جتنا سبز ہے۔


خبر کا کوڈ: 832856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832856/پاکستان-میں-اقلیتی-ا-بادی-تیزی-سے-کمی-کا-بھارتی-دعوی-غلط-نکلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org