0
Sunday 15 Dec 2019 10:48

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ، مشرق وسطیٰ کے تنازعات کو سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ، مشرق وسطیٰ کے تنازعات کو سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور دنیا کے امن کے لئے تمام تر کوششوں میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔ اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران مشرق وسطی کے تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زوردیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان مختلف امور پر مشاورت کا تسلسل تھا جس میں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان باہمی اور خطہ کے امور پر تفصیلی بات ہوئی۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات خطہ میں امن او استحکام اور ترقی کے ضامن ہیں۔ اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے کی ترقی میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش ہے اور اس سلسلے میں سعودی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ واضح رہے مئی 2019ء کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا سعودی عرب کا یہ چوتھا دورہ تھا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین مسلسل روابط اس اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ دونوں ممالک کی قیادت پاکستان سعودی تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے جی 20 کی صدارت ملنے پر سعودی ولی عہد کو مبارکباد دی۔

 
خبر کا کوڈ : 832857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش