QR CodeQR Code

حکومت کے ساتھ اتحادیوں کی ناراضگیوں کا سلسلہ جاری ہے، اختر مینگل

15 Dec 2019 10:50

ملتان میں بلوچ اتحاد کونسل کی تقریب میں خطاب بی این پی کے رہنما کے کہنا تھا کہ مسائل کےحل کیلئےحکومت کو ایک سال دیا تھا جو ختم ہو گیا، اب ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچ نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ اتحادیوں کی ناراضگیوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تو حکومت کی اپنی جماعت کے اندر کی ناراضگیاں بھی سامنے آنے لگی ہیں. حکومت نے جو وعدے کئے ان پر عمل درآمد نہیں ہوا، وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کر چکے ہیں، اہم معاملات پر کسی بھی اتحادی جماعت کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا، مسائل کےحل کیلئےحکومت کو ایک سال دیا تھا جو ختم ہو گیا، اب ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں. مہنگائی اور بیروزگاری کنٹرول کرنا حکومت کے بس میں نہیں، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے عوام کا تاریخی تعلق بلوچستان سے بنتا ہے اس لئے نئے صوبوں کے قیام پر تمام عناصر کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ تاریخ اور حقیقت ہمیشہ تلخ ہوتی ہے لیکن حکمران اس سے سیکھنے کو تیار نہیں۔ گزشتہ روز ملتان میں بلوچ اتحاد کونسل کی تقریب میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 70 سالوں سے بلوچستان کو ترقی پذیر رکھا گیا۔


خبر کا کوڈ: 832858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832858/حکومت-کے-ساتھ-اتحادیوں-کی-ناراضگیوں-کا-سلسلہ-جاری-ہے-اختر-مینگل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org