QR CodeQR Code

پی آئی سی پر حملے میں ملوث 15 وکلاء کی گرفتاری کا ٹاسک سی آئی اے کو سونپ دیا گیا

15 Dec 2019 10:58

پندرہ روپوش وکلاء رہنماؤں میں سحر رضوی، عبدالرحمان بٹ، شیخ آصف، اقبال دانیال اعجاز، ملک غلام عباس، راصب رانا، اسامہ معیز، مبین، حسان نیازی، مزمل اور عبدالماجد وغیرہ شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے معروف اسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی) پر حملے میں ملوث اہم 15 وکلا رہنمائوں کی گرفتاری کا ٹاسک کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کو سونپ دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق  روپوش وکلاء کی گرفتاری کا ٹاسک مختلف ٹیموں کو دے دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے 15 وکلاء کی گرفتاری کے لیے سی آئی اے نے گلبرگ گرومانگٹ روڈ مال روڈ سمیت دیگر جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔ پندرہ روپوش وکلاء رہنماؤں میں سحر رضوی، عبدالرحمان بٹ، شیخ آصف، اقبال دانیال اعجاز، ملک غلام عباس، راصب رانا، اسامہ معیز، مبین، حسان نیازی، مزمل اور عبدالماجد وغیرہ شامل ہیں۔ گرفتاریوں کے لیے سی آئی اے کی ٹیم نے سیف سٹی اور مختلف کیمروں سے فوٹیجز حاصل کرلیں ہیں۔ لوکیشن ٹریس کر کے ملزموں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

سی آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان کے گھروں اور انکے عزیز و اقارب کی موبائل لوکیشن سے سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ کافی فوٹیجز حاصل کرلی گئیں ہیں مذید لی جارہی ہیں۔ سی آئی اے مختلف زاویوں سے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ دریں اثناء پی آئی سی واقعہ پر تحقیقات کے حوالے سے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی زیر صدارت تفتیشی ٹیم کا اجلاس ہوا۔ سی سی پی او کو کیس میں پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سربراہ لاہور پولیس نے تفتیشی ٹیم کو ضروری ہدایات جاری کیں ہیں۔ گرفتاریوں اور کیس کی تیاری کیلئے 7 رکنی خصوصی ٹیم پہلے ہی تشکیل دی جا چکی ہے۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹیم تفتیشی عمل کو میرٹ کی بنیاد پر جلد تکمیل تکمیل تک پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر سپیشل ٹیم کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 832860

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832860/پی-آئی-سی-پر-حملے-میں-ملوث-15-وکلاء-کی-گرفتاری-کا-ٹاسک-اے-کو-سونپ-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org